English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برلن میں پاکستان کے یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

القمر

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں طلبہ اور پروفیشنلز کی معروف تنظیم بزم برلن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا‘ جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے مختلف گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نہ صرف پاکستانی طلبہ و طالبات کے ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں بانٹنا تھا بلکہ نئے طلبہ و طالبات کا ایک دوسرے سے تعارف کرانا بھی مقصود تھا۔ یوم آزادی کی تقریب میں بزم برلن کور کمیٹی کے ارکان نے نئے آنے والے اسٹوڈنٹس کو ہر معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے