ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ نے وزیر اعظم، وزیر قانون اور مشیر احتساب کا ٹیکس ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز کی اہلی نے ایف بی آر سے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دیگر افراد کے ٹیکس ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایف بی آر نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میرا ٹیکس ریکارڈ سویلین شہریوں کو فراہم کیا۔

سرینا عیسیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وحید ڈوگر، اشفاق احمد کا ٹیکس ریکارڈ دیا جائے۔

ایف بی آر کو اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ ان افراد کے خاندان کے ذرائع آمدن، انکم ٹیکس اور ٹیکس ریٹرن سمیت بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے سرینا عیسیٰ کے ٹیکس ریٹرن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں