نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ ‘ہیک ‘ کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹویٹر حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جسے ریکور کرنے کیلیے کام جاری ہے۔


ٹویٹر کا کہنا ہے کہ مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ اور موبائل ایپ دونوں کو ہیک کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہیکر ز نے نریندر مودی سے کرپٹو کرنسی میں پیسے مانگے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کا ٹویٹر ہینڈل سال 2011 میں بنایا گیا تھا جس سے اب تک 37 ہزار سے زیادہ ٹوئٹس موجود ہیں۔

