English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا کے مزید 484 مریض رپورٹ،  فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 رہ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 جبکہ 6,342 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 483، پنجاب میں 97,166 ،بلوچستان میں 13,229 خیبرپختونخواہ 36,591، گلگت بلتستان میں 2,979، اسلام آباد میں 15,734 اور آزاد کشمیر میں 2,327 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,422 پنجاب 2,210، خیبرپختونخوا 1,255، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 71، بلوچستان 144 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار 898 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 27 لاکھ 57 ہزار 709 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار 384  ٹیسٹ کے دوران 484 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 2 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 532  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 70 لاکھ 66  ہزار 533 افراد متاثر، 8 لاکھ 83 ہزار 744 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار 146 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے