English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فی تولہ سونا 1500 روپے سستا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1500 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپےکا ہوگیا ہے۔ 10گرام سونے کی قدر 1286 روپے کم ہوکر 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 60 پیسےکا اضافہ ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 166روپے 80 پیسےکا ہوگیاہے۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے اور ایک ڈالر 166 روپے 43 پیسہ کا ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے