لاہور(جسارت نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے پندرہ ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ (13 اکتوبر سے آغاز)اورنیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ (5 نومبر سے آغاز)کے لیے ڈومیسٹک انڈر 19 ٹیموں کی تشکیل کے لیے اوپن ٹرائلز کروائے گا۔اوپن ٹرائلز 16 سے 19 ستمبر تک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں لیے جائیں گے۔ یکم ستمبر 2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ان ٹرائلز میں کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔مقامی شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے روز اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کے ٹرائلز دوسرے روز ہوں گے۔ اس حکمت عملی کا مقصد وینیوز پررش کم رکھنے اور تمام شہروں کے کھلاڑیوں کومساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ تیسریاور چوتھے روز ٹرائلز میچز کروائے جائیں گے۔نوجوانوں اور ان کے والدین کی سہولت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان ٹرائلز کی رجسٹریشن کو 4 روزتک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹرائلز لیں گے۔ ایبٹ آباد، کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی جبکہ ان ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز بھی اس سلسلے میں ان کی معاونت کریں گے۔ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سلیم جعفر نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیموں کی تشکیل کے لیے ٹرائلز سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے: چیئرمین قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حکومتی فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل انڈر19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب اب اوپن ٹرائلز کے ذریعے ہوگا۔سلیم جعفر نے مزیدکہا کہ کورونا وائرس کی بدلتی صورتحال میں نوجوان کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر سلیکٹرز نے ابتدائی طور پر محدود کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں مدعو کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے یہ فیصلہ ابتدائی 291 کھلاڑیوں کی فہرست میں کچھ مستحق کرکٹرز کی عدم موجودگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے آراء اور تبصروں کی بنیاد پر بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 18 ماہ گراس روٹ کی سطح پر ایچ گروپ کرکٹ کی سرگرمیاں محدود ہونے اور حکومت کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے کے باعث ہم نے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے اوپن ٹرائلز کروانے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا اب یکم ستمبر 2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام کرکٹرز کے پاس ٹیم میں جگہ بنانے کا یکساں موقع موجود ہے۔
ڈومیسٹک انڈر 19 ٹیموں کیلئے اوپن ٹرائلز کرانے کا اعلان
القمر
