English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک انتظامیہ ایف آئی اے کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ پر رضامند

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے فیس بک انتظامیہ سے ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ کرلیا جبکہ فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے درمیان معاہدے کے تحت فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم ونگ کے ساتھ ڈیٹا شئیر کرے گی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے سائبرکرائم کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی پالیسی کے تحت رابطے کی حامی بھر لی جبکہ سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے