English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکنڈری کلاسز شیڈول کے مطابق 23 ستمبر کوہی شروع ہونگی، شفقت محمود

لاہو:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سیکنڈری کلاسز شیڈول کے مطابق 23 ستمبر کوہی شروع ہونگی۔

سندھ حکومت کے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی،تاہم حتمی فیصلہ 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائےگا،اگر صورتحال یہی رہی توکوئی وجہ نہیں کہ تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔

واضح رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے