ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکرون جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں، ترک وزیر دفاع

انقرہ: ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار نے کہا ہےکہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون مشرقی بحیرہ روم کی کشیدگی کو بڑھانے میں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں۔

ترک وزیردفاع نے بی بی سی کے چینل فور کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون مشرقی بحیرہ روم کی کشیدگی کو بڑھانے میں جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں، اس طرح معاملات کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ وہ نپولین کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دو صدیوں قبل مر چکا ہے لیکن ایمانویل میکرون کو شائد پتہ نہیں کہ یہ پالیسی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔

ہلوسی آکار نے مزید کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترک سمندری حدود 2 ہزار کلو میٹر طویل ہے، یونان آئجن کے بعض جزیروں میں مسلح فوج بھیج رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،یونان نے مائس جزیرے میں فوج تعینات کر دی ہے جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔ یونان ترکی کو دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترک وزیر دفاع کہنا تھا کہ ترکی اپنے ہمسایوں کے حقوق کا احترام کرتا ہے اور اسی لئے چاہتا ہے کہ ترک مفادات کا خیال رکھا جائے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ترکی کے حقوق غصب کر سکتا ہے تو اس کی زندگی کی سب سے بڑی بھول ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جب نیٹو نے یونان اور ترکی کو بات چیت کیلیے بلایا تو ترکی کا فوجی وفد وقت پر پہنچا لیکن یونان مذاکرات سے بھاگنے کی کوشش کرتا رہا،مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اپنے حصے میں تیل و گیس کی تلاش کا کام کررہا ہے اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں