English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں سیاہ فام خواتین کے بالوں پر اعتراض کے خلاف مہم

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیومیکسیکو میں سیاہ فام خواتین کے بالوں پر اعتراض کرنے کے خلاف قانون سازوں نے تجاویز پیش کردیں۔ مسودے میں تعلیمی اداروں اور شعبوں میں افریقی نژاد امریکی خواتین کے ہیئر اسٹائل کے خلاف امتیاز برتنے کو خلافِ قانون قرار دیا گیاہے۔ نیو میکسیکو سے قبل دیگر ریاستوں میں بھی نسلی امتیاز کے خلاف تحریک چلائی جاچکی ہے۔ رواں سال کے شروع میں واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے بھی ایک قانونی مسودے کی منظوری دی تھی جس میں بالوں کی قدرتی ساخت کا احترام کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کیلی فورنیا، کولوراڈو، میری لینڈ، نیویارک، نیوجرسی اور ورجینیا میں بھی قوانین منظور ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے