English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لداخ کے 38 ہزارمربع کلو میٹر رقبے پر چینی قبضے کا بھارتی اعتراف

القمر

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمان میں اعتراف کیا ہے کہ لداخ میں چین، بھارت کی تقریبا ً38 ہزار مربع کلومیٹر کی زمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے بھی 90 ہزار مربع کلومیٹر پر چین اپنا دعویٰ کرتا ہے،بھارت کو سخت چیلنج کا سامنا ہے تاہم ہم کسی بڑے اور سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے جب یہ سوال پوچھا کہ کہ وادی گلوان تو ماضی میں کبھی بھی متناع علاقہ نہیں تھا اور بھارتی فوجی وہاں پیٹرولنگ کیا کرتے تھے۔ آخر وہاں ہمارے فوجیوں کو اب پیٹرولنگ کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ اسی طرح بھارتی فوج پیونگانگ جھیل میں فنگر آٹھ تک گشت کرتی تھی تو پھر اب اسے فنگر4 تک محدود کیوں کر دیا گیا ہے؟اس پر راجناتھ سنگھ کوئی واضح وضاحت نہ کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے