English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں دراڑیں پڑیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں دراڑیں پڑیں گی، نواز شریف کی تقریر اداروں کے خلاف تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ  شہباز شریف کو پتہ ہی نہیں تھا کہ نواز شریف کیا بات کریں گے؟ نواز شریف راستہ طے کرلیا ہے اب شہباز شریف نے کرنا ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کی کشتی میں بھی پتھر ڈال دیے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ضیاالحق کی گود سے نواز شریف کی سیاست شروع ہوئی، نواز شریف نے تمام راستے بند کردیے ہیں، اداروں کو للکارنے سے ن لیگ میں بڑی ہلچل ہے،

نواز شریف نے کافی مسائل پیدا کردیے ہیں،نواز شریف نے اپنی سیاست کا صفحہ پھاڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے واضح طور پر کہاکہ فوج کو سیاست سے دور رکھیں،شکوے ،شکایتوں پر آرمی چیف نے کہاکہ چیئرمین نیب ہم نہیں لگایا،آرمی چیف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اسی اسمبلی سے صدارتی امیدوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے