English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں فیکٹری کی چھت گر گئی،2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی کے مطابق حادثہ سیمنس چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں فیکٹری کی چھت اچانک  گر گئی، حادثے کے وقت مزدور  فیکٹری میں کام کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کپڑا بنانے والی فیکٹری کی چھت گری ہے جب کہ فی الحال جائے حادثہ پر ہیوی مشینری نہیں پہنچ سکی۔

پولیس  ار دیگر ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوششکررہے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر رینجرز کے جوان بھی امداد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے