ترکی میں روسی نژاد امریکی صحافی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
ترک میڈیا کے مطابق امریکی صحافی آندرے ویلٹیک استنبول میں اپنی کار میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی پراسرار موت نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امریکی صحافی اپنے دو ڈرائیورز اور اہلیہ کے ہمراہ شمالی صوبے میں 9 روز قیام کرنے کے بعد استنبول پہنچے تھے کہ راستے میں ہی میں وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
صحافی کی اہلیہ نے بتایا کہ جب ہم ہوٹل کے قریب پہنچے تو آندرے ویلٹیک سو رہے تھے، میں نے انہیں بیبد سے بیدار کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی حرکت نہیں کی۔ اس کے بعد میں نے فوری طور پر ایبولینس کو بلایا اور انہیں اسپتال منتقل کیا۔
فوری طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس اور تفتیشی ٹیمیں شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں اور دستیاب معلومات و شواہد اور دیگر پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

