English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہون،میٹرک کی طالبہ کے اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش ناکام

القمر

سہون(مانیٹرنگ ڈیسک)سہون میں میٹرک کی طالبہ کیاغواء کے بعد مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی، والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتارکرلیاگیا۔سیدآباد کی رہائشی میٹرک کی طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزمان دو سال سے اسے آتے جاتے تنگ کرتے اوردوستی کرنے پراصرارکرتے تھے۔طالبہ کے مطابق گزشتہ روز اسے ملزمان نے اغواء کرلیا اور مکان میں لے جانے کے بعد زیادتی کی کوشش کی تاہم شورمچانے پر اہل علاقہ نے اس کی جان بچائی۔واقعے کے بعد والدہ کی مدعیت میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان میں سے دوکوگرفتاربھی کرلیاگیاہے۔ایک کی تلاش میں چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے