English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، کیپٹن شہید

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کےمطابق شکئی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات سیکورٹی فورسز علاقے میں گشت پر تھے کہ ان کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابقدہشتگردوں کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں  کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے، واقعے  کے بعد سیکیورٹی فورسز نے  علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ کیپٹن  عبداللہ  کا تعلق  کوہاٹ کے علاقے لاچی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے