English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر: کورونا کیسز میں اضافہ، دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

مظفر آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 اشاریہ 3 فیصد ہے۔ پازیٹو کیسز کی تعداد پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں ریاست میں مذہبی اجتماعات اور سیاسی و سماجی تقریبات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ اور ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی۔ جب کہ خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے