English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی چیمبر کا سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کلپ پر اظہار تشویش

القمر

 کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شارق وہرہ نے سوشل میڈیا  پر زیرگردش آڈیو کلپ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آڈیو کلپ میں ایک شخص کی جانب سے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، اداروں اور سیاستدانوں کے مابین تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انھوں نے آڈیو کلپ میں کیے گئے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چیمبر ایک شخص کی آڈیو کلپ میں تمام تر من گھڑت دعوؤں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے اور انھیں وطن عزیز کے خلاف سازش قرار دیتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے