English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 شہید

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سے 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کے قافلے کی گاڑی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ قافلے کے ہمراہ ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایف سی کی گاڑی گیس کمپنی کے عملے کی سکیورٹی پر مامور تھی۔

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جب کہ جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے