ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت نے کروائی

 لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت نے کرائی ہے، اس کا مقصد مریم صفدر کو سیاسی فائدہ پہنچانا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری سے ڈراپ سین سے صاف ظاہر ہے کہ گرفتاری سندھ حکومت نے کرائی جبکہ اس کا مقصد مریم صفدر کو سیاسی فائدہ پہنچانا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےپاس پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب نہیں تھا تو جواب دیئے بغیر بھاگ گئے،مراد علی شاہ کے پاس صفدر اعوان کی گرفتاری کے حوالےسے جواب ہونا چاہیے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں