ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر وہ بھی حد میں رہیں، حمزہ شہباز

شیخوپورہ (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد نواز لیگ کی قیادت عوام کے سامنے سرخرو ہوگی تمام قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ادارے اپنی حدود و قیود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں،نواز شریف کے لند ن میں قیام اور شہباز شریف سمیت میری اسیری سے پارٹی کمزور یا تقسیم نہیں ہورہی بلکہ اس کی قوت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ شیخوپورہ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمود الحق شاہین کے ساتھ ملاقات میں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز لیگ کے دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی، ہر سو خوشحالی کا دور دورہ تھا ، ایک شخص کے شوق اقتدار کی خاطر ملک کے 23 کروڑ عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں