English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کرلی

لاہور: محکمہ ایکسائز نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی، لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔

اسپورٹس کار کی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32 ہزار روپے جمع کرائے گئے، اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے، مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے، کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی، کیونکہ محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی۔

محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔

اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے 9 کروڑ 80لاکھ میں گاڑی کی رجسٹرڈ کی تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے