ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) ہالینڈ میں پولیس نے میٹرو اسٹیشن کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کارروائی کے وقت میٹرو اسٹیشن کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا تھا۔ حکام نے دہشت گردانہ خطرے کی نوعیت واضح نہیں کی، تاہم ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کے اندر ایک مشکوک معاملہ سامنے آنے کے بعد اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی اور لوگوں کو باہر نکال دیا گیا تھا۔
ہالینڈ: میٹرو اسٹیشن خالی کرا لیا گیا2 مشکوک افراد گرفتار
القمر
