English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“حقوق کراچی تحریک” کرپٹ مافیاؤں کوبےنقاب کرےگی، حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کراچی میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف ڈسکوموڑاورنگی ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب،

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہرکراچی کےعوام پریشان حال ہیں۔آئی جی سندھ اور رینجرز بتائیں کہ شہر کی امن وامان کیوں خراب ہیں۔کراچی کو اس کا حق جب تک نہیں ملے گا حالات اسی طرح خراب رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں مافیاوں کا جال پھیلا ہوا یے جو نسلوں کو برباد کررہا ہے۔حکومتوں میں شامل جماعتیں امن وامان کو درست کروائے۔پولیس کی مرضی کے بغیر کوئی منشیات کے اڈے نہیں چلاسکتا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نےکہا آئی جی سندھ بتائیں کہ اہلیان اورنگی کی جان ومال کیوں محفوظ نہیں ہے۔جماعت اسلامی کے تحت حقوق کراچی تحریک آگے بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا حقوق کراچی تحریک کے ذریعے سے ہی کرپٹ ،شرپسند عناصر اور مافیاوں کو بے نقاب کریں گے۔اگر پولیس اور قانون نقفذ کرنے والے ادارے چاہیں تو دہشت گرد عناصر اور مافیاوں کو پکڑسکتے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کراچی میں پھر سے خوف و ہراس پھیلانے کے بجائے امن وامان قائم کریں۔

اگرحکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی چورنگی کے بجائے حکومتی اداروں کا گھیراو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے