English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی پیک کے خلاف ہر بھارتی سازش ناکام بنائیں گے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ سی پیک کے خلاف ہر بھارتی سازش ناکام بنائیں گے،سی پیک ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔غیرملکی ویب چینل گلوبل ویلیج سپیس کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی براداری نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں کو سنجیدگی سے لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، میجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھاکہ بھارت 5اگست2019ء کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،پاکستان کیخلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا،ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ،بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے