English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاحتی مقامات کیلئے سڑکوں کا جال وسیع کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کیلئے سڑکوں کے جال کووسیع کیا جائے گا۔

ایکوٹورازم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موبائل فون نے بھی سیاحتی مقامات کوفروغ دیاہے سیاحت کے فروغ سے روزگارکے مواقع بڑھیں گے ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈ سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی سیر کرنے آتے ہیں اور ہر سال سوئٹزرلینڈ سیاحت کے شعبے سے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جتنے قدرتی سیاحت کے مقامات ہیں اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہم سیاحتی مقامات کیلئے سڑکوں کا جال بچھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریزورٹس کے بعد ہوٹلز بنانے ہیں جوباقاعدہ منصوبہ بندی سے بنیں گے، مقامی لوگوں کوفائدہ ہو تو سیاحتی ریزورٹس کامیاب ہوتے ہیں ٹورازم کے  ذریعے اس وقت پاکستان فائدہ اٹھارہاہے، پاکستان میں ابھی بھی ایسے علاقے ہیں جن کی خوبصورتی کا نہیں پتہ جب کہ نتھیا گلی کو بچانے کا سہرا کے پی حکومت کو جاتا ہے اب مقامی لوگوں کو چترال کے سیاحتی مقامات کو  بچانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مری کے سیاحتی مقام پر ناقص منصوبہ بندی سے عمارتیں کھڑی کی گئیں لیکن ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، ٹورازم انڈسٹری اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب مقامی لوگوں کو فائدہ ہو، مقامی لوگوں کو احساس ہونا چاہیے کہ درخت نہ کاٹیں اگر درخت کاٹیں گے تو سبزہ زار ختم ہوگا اور سیاح نہیں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے