ایران نے معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کو احتجاج پراکسانے اور ملک گیر مظاہروں میں مدد فراہم کرنے پر صحافی روح اللہ کو پھانسی دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جون میں ایک عدالت نے زم کو موت کی سزا سناتے ہوئے کہا قرار دیا تھا کہ ملزم مفسد فی الارض یعنی زمین پر بدعنوانی اور بدامنی پھیلانے کا مرتکب ہوا ہے۔
زم کو 2019 کی جلاوطنی کے بعد سن 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا ، ایرانی سپریم کورٹ نے ان کے خلاف پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا اور اس فیصلے کے چار دن بعد پھانسی کے سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی علی الصبح ملزم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
![Zam speaks during his trial at the Revolutionary Court in Tehran [File: Ali Shirband/Mizan News Agency via AP]](https://www.alqamar.info/news/wp-content/plugins/RSSPoster_PRO/cache/2a7ef_1bbfddb4d9df47839550f8f68bdbe32d_18.jpeg)
![Zam speaks during his trial at the Revolutionary Court in Tehran [File: Ali Shirband/Mizan News Agency via AP]](https://www.alqamar.info/news/wp-content/plugins/RSSPoster_PRO/cache/2a7ef_1bbfddb4d9df47839550f8f68bdbe32d_18.jpeg)
روح اللہ زم غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملک کے اندر بد امنی پھیلانے اور ملک کےخلاف سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔
روح اللہ زم نے بیرون ملک آمد نیوز کے عنوان سے ٹیلیگرام چینل بھی کھول رکھا تھا جس کے ذریعہ وہ اسلامی نظام کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور عوام میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کرتا تھا۔
روح اللہ زم کو سپاہ کی انٹیلیجنس ونگ نے دو ماہ قبل بیرون ملک گرفتار کیا تھا اور پھر اسے ملک کے اندر منتقل کرکے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے اسے مفسد فی الارض قراردیکر موت کی سزا سنا دی جس پر آج صبح عمل در آمد کردیا گیا۔

