English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے ایس ایف کی ٹریننگ سے ایوی ایشن سکیورٹی بہتر ہو گی، آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اےایس ایف اہلکاروں کی معیاری ٹریننگ سےسیکیورٹی بہترہوگی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 48ویں بیسک ایوی ایشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں شرکت کی ، جہاں انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈکامعائنہ کرتے ہوئے اےایس ایف میں خواتین کی شمولیت کوسراہا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےاےایس ایف اہلکاروں کی تربیت پر اظہار کا اطمینان کیا ، آرمی چیف نے ٹرینیزکوکورس مکمل کرنےپرمبارکباد دیتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے