ریاض: سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین کے لیے ہزاروں سعودی شہریوں موبائل ایپ کے ذریعے رجسیٹریشن کرا رکھی ہے۔ سعودی عرب میں فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کا پہنچی تھی۔
سعودی عرب کے وزیر صحت نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔
سودی عرب میں مقامی اور غیر ملکیوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔
14دسمبر سے متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ عوام کو ویکسین مفت دینے کے لیے دارالحکومت کے 45 اسپتال اور کلینکس میں انتظام کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو ویکسین دی جائے گی۔

