ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے سرحد پار سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں گولہ باری کردی، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحییٰ الغامدی نے بتایا کہ سرحد پار سے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے جازان کے نواحی علاقے فضا میں گولہ باری کی۔ ایک گولہ سڑک کے کنارے گر کر پھٹا اور اس کے شیل دور تک گئے، تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
