English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عثمان بزدار کے پاس چیئرمین یو سی کی بھی اہلیت نہیں، عظمی بخاری

القمر

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے پاس چیئرمین یو سی کی بھی اہلیت نہیں، بنی گالہ کی ہدایات پر ن لیگی رہنمائوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، فردوس باجی! وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی چینی پر 400ارب کا ڈاکا ہے۔ اینٹی کرپشن کی ٹوٹل کارکردگی۔پانچ وزیراطلاعات بدلنا اور آپ کو مشیر اطلاعات بنانا یہ ہے عثمان بزدار کی کارکردگی۔پرچی پر وزیر اور مشیر تعینات کرنا یہ ہے عثمان بزدار کی کارکردگی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب تختیاں اور ٹھپے لگانے سے آپ قومی لیڈر نہیں بن سکتے۔کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والوں نے کرپشن کی بھی دھجیاں اڑادیں ہیں۔جس دن یہ جعلی حکومت ختم ہوئی کرپشن کے تاریخ کارنامے سامنے آئیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے