برطانیہ میں کورونا وبا کے بڑے پیمانے کے پھیلاؤ کے باعث متعدد ممالک نے سفری پابندی عائد کردی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم نے تباہی مچادی جس کے پیش نظر آئرلینڈ اور فرانس نے برطانیہ کے لیے سفری پابندی عائد کردی گئی۔
آئرلینڈ کی جانب سے 48 گھنٹے کے لیے سفری پابندی عائد کی گئی، برطانوی مسافروں پر پابندی سے متعلق منگل کو نظرثانی کی جائے گی۔
فرانسیسی حکام کے مطابق لندن:یورو اسٹار ٹرین اورہوائی سفر48 گھنٹےکیلئےبندرہےگا، برطانیہ سے سمندری راستےسےآمدورفت پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا 70 فیصد سے زائد پھیلاؤ ہے، اس سے قبل برطانیہ میں کورونا کے باعث متعدد یورپین ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ نے بھی برطانیہ سے آنےوالی تمام پروازوں پر پابندی لگانے کااعلان کیا ہے جب کہ پولینڈ اور کولمبیا نے بھی سفری پابندی عائد کر دی ہے۔
ارجنٹینا اور چلی نے بھی برطانیہ کے لیے پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی ہے۔جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک بھی برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

