ہری پور(ا ے پی پی)تربیلاڈیم کے 11 پیداواری یونٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار 470 میگا واٹ رہ گئی،تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1477.12 فٹ ہوگئی ڈیم میں پانی کی آمد 17600اوراخراج13ہزارکیوسک ہے جبکہ تربیلاڈیم کے 17 میں سے 11 پیداواری یونٹ بنداور6 پیداواری یونٹس سے بجلی کی پیداوار470میگاواٹ ریکارڈکی گئی۔
