English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی شہریوں کو6 ماہ تک شادی بیاہ کی تقریبات نہ کرنے کا مشورہ

ماہرمتعدی امراض ڈاکٹرفاوچی نےکورونا وائرس کے پیش نظر امریکی شہریوں کو آئندہ 6 ماہ تک شادی بیاہ اور دیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں ڈاکٹرفاوچی نے کہا کہ امریکیوں کوچاہیےکہ شادی بیاہ اوردیگرتقریبات اگلےسال جون یاجولائی تک موخرکردیں امید ہے امریکامیں آیندہ موسم گرماتک کوروناکی صورتحال بہترہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکوروناویکسی نیشن بغیرکسی رکاوٹ کےجاری رہی توحالات میں بہتری آسکتی ہے امیدہےکہ موسم گرماتک70سے85فیصدامریکی ویکسین لگواچکےہوں گے۔

ماہرمتعدی امراض ڈاکٹرفاوچی کا کہنا تھا کہ طبی عملےاورشدیدبیمارافرادکوویکسین مارچ یااپریل کےشروع تک مل جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے