عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ہر منٹ دنیا بھر میں 17 لاکھ 38 ہزار 168 افراد ہلاک جبکہ 7 کروڑ 90 لاکھ 86 ہزار 170 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار 767 ہوگئی ہے اور ان میں 2 کروڑ 16 لاکھ 73 ہزار 235 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 1کروڑ 89 لاکھ 17ہزار 152 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 3 لاکھ 34 ہزار218 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 1کروڑ 1 لاکھ 23 ہزار 778 افراد متاثر، 1لاکھ 46 ہزار 778 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 66 ہزار 677 اور اموات 1لاکھ 89 ہزار 264 تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 29 لاکھ33 ہزار753افراد متاثر، اموات52 ہزار461، پیرو میں10 لاکھ 2ہزار 263 متاثر، اموات 37 ہزار273، سائوتھ افریقہ میں 9لاکھ 54ہزار 258افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 25ہزار657، کولمبیا میں 15 لاکھ 44 ہزار 826 افراد متاثر، اموات کی تعداد 41 ہزار174 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھرمیں اب تک 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 173 ٹیسٹ کے دوران 2,256 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 111 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,361 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔


