English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں زوردار دھماکا‘ 3 افراد زخمی‘ عمارتوں کو نقصان

نشویل: دھماکے کے بعد جائے وقوع پر گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘ اردگرد کی عمارتوں کو پہنچنے والا نقصان بھی واضح ہے

نشویل (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست تینیسی کے دارالحکومت نشویل میں زوردار کار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ قریب واقع کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ زور دار دھماکا جمعہ کی صبح ایک کار میں ہوا، جس کی شدت سے اطراف میں واقع عمارتیں لرز گئیں جب کہ کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد ریاستی اور وفاقی اداروں کے حکام جائے وقوع پر پہنچے۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی حالت میں کام کرنے والے اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے