

کولمبس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص آندرے مورس ہل کی ہلاکت کے بعد ملک میں نسلی امتیاز اور پولیس گردی کے خلاف ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے ہاتھوں میں ’’بلیک لائیو میٹرز‘‘ کے بینر اٹھائے ہوئے تھے اور وہ پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دوسری طرف پولیس کے سربراہ تھامس کوئلن نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہل کار ایڈم کوئے کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز 47 سالہ سیاہ فام کو پولیس اہل کار نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
