English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ تمام اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کے پاس جمع کرادیے ہیں، استعفوں پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

انہوں نے  کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کورونا وائر س کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے ، لوگ عالمی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے کورونا سے بچا جاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے