English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان عذاب کی شکل میں مسلط ہے، ایمل ولی خان

القمر

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ دنیا پچھلے 8 ماہ سے کورونا کے عذاب میں مبتلا ہے لیکن پاکستان پر عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت پچھلے ڈھائی سال سے عذاب کی شکل میں مسلط ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں نے پچھلے 7 سال میں پختونخوا کو اور دو سال میں پورے پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا۔ مینگورہ سوات میں سابق ڈسٹرکٹ ممبر نثار خان کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایمل ولیخان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا سیاسی اتحاد ہے، پورے پاکستان میں عظیم الشان جلسوں نے جعلی حکمرانوں پر لرزہ طاری کر دی ہے اور اب پی ڈی ایم کے اندر نفاق پیدا کرنے کے لئے ہر سطح پر پراپیگنڈے کئے جارہے ہیں لیکن ان کو واضح کر دیں کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن جماعتیں دس نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں اور یہ تحریک رکے گی نہیں۔ احتجاجی ریلیوں کے بعد پی ڈی ایم اسلام آباد کا رخ کرے گی اور وہاں سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کا احتساب کر کے ان کو گھر بھیجے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو توڑنے کے لیے پارٹیوں کے اندر بھی پھوٹ ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، کبھی احتساب کے نام پر اور کبھی کرسیوں کے نام پر لوگوں کو ورغلایا جارہا ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کبھی بھی ان سازشوں کا شکار نہیں ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے