بیجنگ ( آن لائن ) چین کے شمالی عاقے میں چاقو کے حملے میں 7 افراد قتل جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ چین کے صوبہ لیااوننگ
کے شہر کائی یوآن میں ایک باتھ ہائوس کے باہر ایک مشتعل ملزم جس کی شناخت یانگ کے نام سے ہوئی، جس نے وہاں موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد قتل جبکہ 7ہی زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم تاحال اس حملے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
