کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کا گورنر ہاﺅس کے باہر کراچی کے تعلیمی مسائل پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شہرِکراچی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی طلبہ و طالبات نے PMC کے علاوہ HEC کی دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی پلے ارڈ اٹھائے رکھے تھے۔
احتجاج میں شریک طلبہ و طالبات نے PMC کے تحت لیے جانے والے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ MDCAT میں ہونے والی تعلیمی اور انتظامی بے ضابطیگیوں کو عیاں کر کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ عمر احمد خان نے کہا کہ ہمPMC کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ PMDC کو فوراً بحال کرکے اس کے تحت دوبارہ داخلہ ٹیسٹ لیا جائے، اس کے علاوہ HEC کے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لیا جائے۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات میں شہر کے متوسط طبقے کے طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لہٰذا ہم شہر کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ کے فیس میں اضافہ کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر HEC، PMC اور جامعہ کی فیسوں میں اضافہ کے اقدام واپس نہیں لیے گئے تو ہمPMC , HEC اور سرکاری جامعات کے لیے اگلی بار گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
