English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سال 2020 میں کتنے صحافی قتل ہوئے؟

رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کا کہنا ہے کہ 2020 میں کم سے کم 50 صحافی اور میڈیا کارکن اپنے کام کے سلسلے میں مارے گئے ہیں جن کی اکثریت ایسے ممالک میں ہے جو کسی جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔

تنظیم نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار منظم جرائم ، بدعنوانی یا ماحولیاتی امور کی تحقیقات کرنے والے صحافیوں کو ہدف بنانے والے عناصر میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس میں میکسیکو ، ہندوستان اور پاکستان میں ہونے والے قتل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آر ایس ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ اس سال قتل کیے جانے والے 84 فیصد صحافیوں کو ان کے کام کے حوالے سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ شرح 2019 میں 63 فیصد تھی۔

آر ایس ایف کے چیف ایڈیٹر پاولین اڈیس میول نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان میں اس سال 5 صحافی مارے گئے۔ آر ایس ایف نے ایرانی حزب اختلاف کی شخصیت روح اللہ زام کے معاملے پر بھی روشنی ڈالی ، جس نے ایک مشہور سوشل میڈیا چینل چلایا تھا اور جنھیں دسمبر میں پھانسی دی گئی جبکہ گذشتہ نصف صدی کا ریکارڈ اگر دیکھا جائے تو ایران میں باضابطہ طور پر سب سے زیادہ صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے