English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کروشیا میں شدید زلزلہ‘ عمارتیں لرز اٹھیں‘ بچی ہلاک

کروشیا: 6.2 شدت کے زلزلے کے بعد طبی عملہ تباہ ہونے والی عمارت سے زخمیوں کو نکال رہا ہے

زغرب (انٹرنیشنل ڈیسک) کروشیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کئی عمارتیں لرز اٹھیں، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق قدرتی آفت کی زد میں آکر ایک بچی ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت زغرب سے 50 کلومیٹر دور علاقے میں آنے والے زلزلے کے خوف سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں اور ملازمین کام کی جگہوں سے بھاگ کر کھلی سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں سڑکوں اور عمارتوں پر گہری دراڑیں پڑ گئیں جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جب کہ امدادی اداروں نے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ قدرتی آفت کے جھٹکے کروشیا کے علاوہ سربیا اور بوسنیا میں بھی محسوس کیے گئے۔ ہمسایہ ملک سلووینیہ نے زلزلے کے بعد اپنا جوہری توانائی کا پلانٹ فوری طور پر بند کردیا تاکہ اسے محفوظ رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے