پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی اور 10,258 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی 35 ہزار130 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 216,632، پنجاب میں 139,341 ،بلوچستان میں 18,181، خیبرپختونخواہ 59,23، گلگت بلتستان میں 4,862، اسلام آباد میں 38,20 اور آزاد کشمیر میں 8,303 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 67 لاکھ 75 ہزار 307 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 ہزار 229 ٹیسٹ کے دوران 2,184 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 82 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,216 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,582، پنجاب 4,085، خیبرپختونخوا 1,661، اسلام آباد 421، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 184 اورآزاد کشمیر میں 224 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار 974 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 43 لاکھ 77 ہزار 385 افراد متاثر، 18 لاکھ 35 ہزار 234 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 96 لاکھ39 ہزار 408 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

