English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن: شادی ہال میں دھماکہ، 5 خواتین جاں بحق

بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے متصل شہر ہودیدہ میں نئے سال کے دن پر ہال میں ایک شادی کی تقریب کے موقع پر میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حوثی کے زیر قبضہ علاقے کے کنارے موجود شادی ہال جو کہ ہودیدہ کے ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے، پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

حکومت اور حوثیوں نے دھماکے پر ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر ہوئے دو روز قبل دھماکے کے بعد پیش آیا ہے جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ریڈ کراس کے عملے کی دو بین الاقوامی کمیٹی کے ممبران بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے تھے تاہم حوثیوں نے اس حملے سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے