ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں داعش کا بم حملہ 3فوجی ہلاک‘کئی اہل کار زخمی

عراق: فوجی اہل کار بم حملے کے مقام کا جائزہ لے رہے ہیں‘ چھوٹی تصاویر مارے گئے افسر اور سپاہیوں کی ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی شہر کرکوک کی تحصیل دقوق کے قریب دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 عراقی فوجی ہلاک اور کئی دیگر اہل کار زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادراوں کے مطابق کرکوک کی پولیس کے ترجمان عامر نوری نے بتایا کہ شہر کے جنوب میں واقع دقوق تحصیل کے قریب عراقی فوج کی ایک گاڑی کے گزرنے کے وقت اسے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق کارروائی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کی گئی ہے، جس کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں