English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہشت گردی کا فتنہ کچل دیا تھا، پھرسر اٹھارہا ہے، نواز شریف

القمر

لندن (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مچھ میں معصوم کان کنوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کے جس فتنے کومسلم لیگ ن نے کچل دیاتھا وہ پھرسر اٹھارہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں نوازشریف نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا معیشت کی تباہی، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، خارجہ امور پر مسلسل ناکامی اور اب آگ اورخون کا یہ کھیل۔ ووٹ چوری کرکے ایک نااہل کومسلط کرنے والوں کو جواب تو دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے