English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ انتظامیہ کی افغان معاملے پر آخری بڑی کوشش

سبکدوش ہونےسےپہلےٹرمپ انتظامیہ کی افغان معاملےپرپیشرفت کےلیےآخری بڑی کوشش سامنے آگئی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان معاملے پر اہم اجلاس  ہوگا جس میں وائٹ ہاؤس کےسینیرمشیرجیرڈکشنراجلاس میں شریک ہوں گےجب کہ امریکی محکمہ خارجہ کےخصوصی مشیربرائن ہک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کےلیےامریکی مندوب اوی برکولٹزبھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کویت،عمان،بحرین،متحدہ عرب امارات شریک ہوں گے۔اس حوالے سے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ خلیجی سربراہ اجلاس اتحادواتفاق اورخوشحالی لائےگا۔

دوسری جانب تعطل کےبعدبین الافغان مذاکرات کاسلسلہ آج سےدوحہ میں بحال کیاجائےگا جس میں طالبان رہنما اور افغان حکام سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ طالبان اورافغان حکومت کےدرمیان مذاکرات کاسلسلہ12ستمبرکوشروع ہواتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے