سعودی عرب نے تیل کی پیداوارمیں کمی کااعلان کر دیا جس کے بعد امریکا میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی۔
سعودی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ فروری اورمارچ کےلیےتیل کی پیداوارمیں یومیہ10لاکھ بیرل کمی کافیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر اور سعودیہ کے تعلقات بہتر ہونے کے بعد سرحدیں کھول دی گئی ہیں۔
امریکا مسلسل سعودی عرب اور روس پر تیل کی پیدوار میں کمی لانے پر زور دیتا رہا اور کئی بار سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جسے سعودی عرب اور روس نے خاطر میں لائے بغیر تیل کی اضافی پیداروار جاری رکھی۔
اس اعلان کے بعد امریکامیں خام تیل کی قیمت میں5فیصدسےزائدکااضافہ ہوا اور ایک بیرل50ڈالرکاہوگیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، کاروبار کےدورا ن100انڈیکس میں 372پوائنٹس کااضافہ اور 100انڈیکس 45ہزار22پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

