English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرگودھا میں سیکیورٹی اداروں کی بڑی کی کارروائی، 7 خطرناک دہشتگرد گرفتار

سرگودھا: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشتگردی کرانے کی مکروہ سازش میں ملوث 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروانا چاہتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مُخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے تھا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور مقابلے کے بعد 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے